ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ: ذہنی طور پر غیر متوازن خاتون نے اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو کنویں میں پھینکا۔ بچی ہلاک

کاسرگوڈ: ذہنی طور پر غیر متوازن خاتون نے اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو کنویں میں پھینکا۔ بچی ہلاک

Thu, 19 Jul 2018 12:14:47    S.O. News Service

کاسرگوڈ 19؍جولائی (ایس او نیوز)ایریال میں پیش آنے والے ایک دلدوز واقعے میں ذہنی طور پر غیر متوازن خاتون نے اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کوکنویں میں پھینک دیا جس کی وجہ سے بچی ہلاک ہوگئی ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق نسیمہ ایک ذہنی مریض ہے جس نے دوپہر کے وقت اپنی بیٹی شامنا کو پاس کے ایک کنویں میں پھینک دیا۔ آس پاس کے لوگوں نے بچی کو کنویں سے نکال کر سرکاری اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی مگر تب تک بچی فوت ہوچکی تھی۔ایریال ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں اس تعلق سے معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
 


Share: